1 جولائی 2014 - 13:12
عراق کی بحرانی صورتحال پر اقوام متحدہ کو تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عراق میں جاری بحران اور عام شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ابنا: بان کی مون نے مذہبی اور نسلی بنیاد پر لوگوں کو اذیت دئے جانے پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

شین ہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق بان کی مون کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل نے عراق میں بحران کے شدید ہونے اور عام شہریوں کے قتل پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے 10 لاکھ عراقیوں کے بے گھر ہونے پر بھی شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

بان کی مون کے ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری جنرل نے متحارب فریق سے مذہب اور فرقے کی بنیاد پر عام شہریوں کو اذیتیں دینے پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال عراق میں دس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ عراقی تو صرف گزشتہ دو ہفتوں میں بے گھر ہوئے ہیں۔

.....

/169